دنیا بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی

Published on June 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

نیویارک (یواین پی)دنیا بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔ مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 90 ہزار کے قریب اموات واقع ہو چکی ہیں، امریکہ میں اموات اور ہلاکتوں سب سے زیادہ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔ کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا کے متاثرین کی تعداد 96 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے۔عالمی میٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ عالمی منظر نامے کا جائزہ لیا جائے تو امریکہ میں 24 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 53 ہزار 8 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 5 سو سے تجاوز کر چکی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes