مون سون کی بارشیں پہلے کی نسبت 20 فیصد زیادہ ہوں گی ڈی سی بلال شاہد

Published on June 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

شہر سے برساتی پانی کی نکاسی کے لئے ڈسپوزل اور مشینیں تیاررکھیں ہدایات جاری
نوشہروفیروز(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راو¿ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ متوقع بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لئے تیاررہیں و ہ آج ڈپٹی کمشنر آفس کے کامیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس دفعہ مون سون کی بارشیں پہلے کی نسبت 20 فیصد زیادہ ہوں گی۔ انہوں نے آبپاشی حکام سے بندوں کی صورتحال بہتر کرنے اور تمام مین کینالوں پر گشت کا نظام بنانے کی ہدایت کی اور دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے لئے تمام مطلوبہ مشینری اور دیگر میٹریل تیار رکھنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹاو¿ن کمیٹیوں کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ شہر سے برساتی پانی کی نکاسی کے لئے ڈسپوزل اور مشینیں تیاررکھیں۔ اجلاس میں ٹاو¿ن کامیٹیوں اور محکمہ زراعت کے پاس متعلقہ مشینری کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی کی یقینی بنائیں اجلاس میں سیپکو، ورکس اینڈ سروسز، لائیو اسٹاک، روینیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes