پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حجاب یکم فروری کو منایا جائے گا

Published on January 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حجاب یکم فروری کو منایا جائے گا۔ اس موقع پرفیصل آباد سمیت ملک بھر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی جبکہ تمام بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسلمان خواتین مختلف انداز میں پردے اور اپنے آپ کو ڈھانپنے کاطریقہ اختیار کرتی ہیں جن میں حجاب اور سکارف بھی ایک اہم عنصر کے طور پر شامل ہے اور مذکورہ حجاب جس کا استعمال نوجوان نسل کی لڑکیوں اور خواتین میں تیزی سے فروغ پار ہا ہے مسلمان خواتین کا قابل فخر امتیاز ہے۔حجاب کا عالمی دن اس فیصلے کے خلاف منایا جاتا ہے جب فرانس میں حجا ب پر پابندی کا قانون منظور ہوا۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا جائے گا کہ حجاب اسلام کا عطا کردہ معیار عزت و عظمت، حکم خدا وندی اور مسلمان خواتین کیلئے فخر اور وقار کی علامت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog