ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا علیٰ لصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Published on December 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا علیٰ لصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔انہوںنے کسان پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سبزی منڈی میں پھلوں اور فروٹ کی بولی کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوںنے پھل اور سبزیاں بیچنے کے لئے آنے والے کاشتکاروں اورزمیندار حضرات سے بھی بات چیت کی اور منڈی میں بولی ،لیے جانے والے کمیشن اور دیگر سہولیا ت سے متعلق دریافت کیا ۔انہوںنے خریدار حضرات سے بھی منڈی میں ہونے والی بولی سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں ،زمیندار حضرات کے بھی حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا اور کسی سے بھی کسی سطح پر استحصالی رویہ اختیار نہیں کر سکے گا ۔انہوں نے اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog