مون سون سیزن کا باقاعدہ آغاز 1 روز کی دوری پر

Published on July 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

لاہور (یواین پی) مون سون سیزن کا باقاعدہ آغاز 1 روز کی دوری پر، جمعہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے سیزن کے آغاز کی پیشن گوئی، خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے محکمہ موسمیات نے جمعہ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کی رات سے کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پخرونخواہ میں آندھی کیساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گرمی کی موجودہ لہر میں کمی آئے گی۔ بتایا گیا ہے کہ خاص کر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔اس صورتحال میں ایسے تمام علاقے جہاں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، وہاں متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا جا چکا ہے۔متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے کچھ علاقوں میں مون سون کی بارشیں شروع ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ شہر قائد کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ رواں برس پاکستان میں معمول سے زیادہ مون سون بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشن گوئیوں کے مطابق ملک میں رواں سال مون سون سیزن کے دوران 20 سے 30 فیصد زائد بارشیں ہو سکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题