خیبر پختونخوا میں آج شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Published on July 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبر پختونخوا میں آج جمعہ کی شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظرہفتہ اور اتوار کے روزپشاورمیں سیلابی صورت حال کا بھی خدشہ ہے اس کے علاوہ تیز بارشوں کے باعث صوبے کیحساس اضلاع میں فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کااندیشہ ہے دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں تما م ضلعی انتظامیہ،ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کوضروری ہدایات جاری کر دی گئی کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ھیلپ لائن 1700دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes