پنجاب اور لاہور میں کورونا وائرس کا بتدریج زوڑ ٹوٹنے لگا

Published on July 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب میں کورونا وائرس کا بتدریج زوڑ ٹوٹنے لگا، گزشتہ دنوں سے یومیہ کیسز میں کمی آرہی ہے، پنجاب میں 646 کیسز اور لاہور میں 334 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ پنجاب میں پچھلے ماہ 13جون کو 2705 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، یکم جولائی کو کم ہوکر یومیہ تعداد 761 رہ گئی، جبکہ آج پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 646 رپورٹ ہوئی ہے۔نئے کیسز کے ساتھ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 82669 ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور آدھا پنجاب ہے، لاہور میں 13جون سے کمی آنا شروع ہوئی، اس روز لاہور میں 1100 سے زائد کیسز تھے لیکن تعداد کم ہو کر آج صرف 334 رہ گئی ہے۔ یعنی آج لاہور میں 334 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme