عوام کو جلد خوشخبری دیں گے،سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ میں پریس کانفرنس

Published on September 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

555
اسلام آباد ۔۔۔اپوزیشن جماعتوں کے مصالحتی جرگہ کے رکن سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عوام کو جلد خوشخبری دیں گے،ہوسکتا ہے پارلیمنٹ سے کوئی متفقہ قرارداد عمران قادری کے حوالے سے نہ آئے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک رہائی کیلئے جرگہ کو گرفتار کارکنان کی فہرستیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ جرگہ نے کوششیں شروع کی ہیں اور مذاکرات میں ڈیڈلاک کو توڑنے میں کامیابی ہوئی۔ وزیراعظم، طاہر القادری اور عمران خان نے بھرپور اعتماد دیا ہے۔ جرگے اصولوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں اختیارات کی بنیاد پر نہیں۔ انہی اصولوں پر اپوزیشن جاعتوں کا جرگہ قائم ہوا۔ جلد قوم کو خوشخبری دیں گے۔ مجھے قائد پیپلز پارٹی سابق صدر آصف علی زرداری نے جرگہ میں مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے نامزد کیا۔ ان کے وژن سے استفادہ کرتے ہوئے مصالحتی مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دھرنے ختم کرانے کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا مگر امید ہے دو ایک روز میں یہ معاملہ فائنل ہوجائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اور تحریک انصاف، عوامی تحریک یا جرگہ کو میری ضرورت ہوئی ہم دستیاب ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوششیں مثبت سمت آگے بڑھ رہی ہیں۔ پارلیمنٹ کو ہوسکتا ہے کہ دھرنے کے بارے میں کوئی متفقہ قرارداد لانے کی ضرورت پیش نہ آنے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے کسی بھی وقت جرگہ کی ملاقات ہوسکتی ہے۔ میں نے کسی بھی طرف کی پیغام رسانی نہیں کی۔ چین کے صدر کے آنے سے پاکستان میں نئی تاریخ کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ عمران اور قادری گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے گرفتار کارکنوں کی فہرست دیں گے اور میں یہ حکومت کے حوالے کروں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题