سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے تردید کردی

Published on July 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

لندن: (یواین پی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی۔جہانگیر ترین کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا نواز شریف سے کسی قسم کا رابطہ نہیں، میں اس قسم کی حرکت کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے شریف خاندان کیخلاف عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی، ڈوبتی کشتیوں کو سہارا دینے کیلئے میرا کندھا استعمال نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطوں کا دعویٰ کیا تھا۔رانا ثناء اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپوزیشن موثر احتجاج یا تحریک چلا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پارٹی سمجھے گی تو مریم نواز متحرک ہو جائیں گی۔ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اپنا اور اس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں، غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ جہانگیر ترین اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی، البتہ کچھ لوگوں کی وساطت سے دونوں میں رابطہ ضرور ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes