مہنگائی کی شرح سابقہ حکومتوں کی نسبت کم ہے، اسد عمر کا دعویٰ

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ضرور ہے لیکن مہنگائی کی شرح 2008ء میں پیپلز پارٹی اور 2013ء میں ن لیگ کے پہلے چھ ماہ کی نسبت کم ہے۔معیشت بہتر بنا رہے ہیں مہنگائی تو ہو گی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے مہنگائی، پٹرول بم اور ڈالر کے ہاتھوں روپے کی رسوائی کی انوکھی دلیل پیش کر دی۔ پٹرول ڈیزل اوگرا کی سفارش سے کم مہنگا کرنے کا احسان جتایا اور اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج دیدیااسد عمر نے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہ نے بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ کا شریک چیئرمین بنانے کے خلاف پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ 17 یا 24 مئی کو لانے کی تجویز ہے تاہم حتمی تاریخ اسپیکر کی مشاورت سے دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题