عمران خان کا نندی پور پاور پراجیکٹ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

Published on September 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

3333
اسلام آباد (یو این پی) عمران خان نے نندی پور منصوبے کی عالمی معیار کے مطابق غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ وہ کہتے ہیں کہ میثاق جمہوریت پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپانے کا معاہدہ تھا، کراچی اور سندھ کے لوگ ایم کیو ایم کی ہڑتال ناکام ہونے سے خوش ہیں۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ نندی پور منصوبے کی عالمی معیار کے مطابق غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، تحریک انصاف کو مک مکا والی جماعتوں کے زیر نگرانی تحقیقات پر اعتماد نہیں، منصوبے کا آڈٹ تیسری اور غیرجانبدار پارٹی سے چاہتے ہیں، چیئرمین نیب مک مکا سے لگا جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین پی پی رہنماء خورشید شاہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes