پنجاب حکومت کا عیدالاضحیٰ پر پارک اور تفریحی مقامات پر بند رکھنے کا اعلان

Published on July 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر پارک اور تفریحی مقامات پر بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں عید پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔تفصیل کے مطبق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اور انتظامی عملے کو آنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم طلبہ اور اساتذہ نہیں آ سکیں گے۔ سکول کھولنے سے پہلے محکمہ سکول ایجوکیشن ایس او پیز پر مکمل گائیڈ لائن جاری کرے گا۔اجلاس میں سکولوں کو دو شفٹوں میں چلانے پر بھی غور کیا گیا۔ ہر شفٹ میں ڈھائی گھنٹے کی کلاسز ہوں گی۔ سکولوں میں ہینڈ واش، ماسک اور دیگر ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اپوائمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پراپرٹی، پروفشنل ٹیکس اور ایکسائز پرمنٹ کے اجرا کی اجازت دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog