مسلح افرادکاڈیوٹی پر موجود مڈوائف اور ایل ایچ وی سے زیادتی کی مذمت کرتے ہیں روبینہ اکرم

Published on June 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

وزیر اعلٰی پنجاب ،سیکرٹری صحت اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے نوٹس کا مطالبہ، اعلٰی سطح پر انکوائری کی جائے
بورےوالا(یواین پی)ننکانہ صاحب کے بنیادی مرکز صحت ہفت مدر میں ایل ایچ ویز سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پرجنرل سیکرٹری ایل ایچ وی ایسوسی ایشن پنجاب،راشدہ پروین اور زہرہ خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ ننکانہ صاحب کے بنیادی مرکزصحت ہفت مدر میں رات گئے آٹھ سے زائد مسلح افراد نے چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکرڈیوٹی پر موجود مڈوائف اور ایل ایچ وی کو زیادتی کا نشانہ بنایاویڈیو بنائی اور تشدد کیاہم اس واقعہ کی پرزور مزمت کرتے ہیںہماری بہنوں کو انصاف دیا جائے اگر انصاف نہ ملا تو ہم پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے ہم پنجاب بھر کے بی ایچ یوز میں اپنی سروسز بند کردیں گے انکا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں تن تنہا لڑکیوں کو ڈلیوری کے لیے تعینات کیاگیا ہے ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہم مطالبہ کرتی ہیں وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار۔سیکرٹری صحت اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اس کا نوٹس لیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد خود خاتون ہیں ہمارے قرب کو سمجھ سکتی ہیںجس قرب سے ہم گزر رہی ہیں۔ہماری بچیوں کو انڈر پریشر کیا جارہا ہے اس واقعہ کی اعلٰی سطح پر انکوائری کی جائے۔ہم ضلع سطح کی انکوائری کو نہیں مانتے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy