گوشت ضرور کھائیں مگر احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ڈاکٹر ندیم الر حمٰن

Published on October 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

جوڑوں کے درد،یورک ایسڈ،گھنٹھیا،گردوں کے مریض سبزیوں کو زیادہ ترجیح دیں ،ڈاکٹر اکرم رضا
اوکاڑا(یواین پی)سوسائٹی آف ہومیو پیتھس کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی ہو میو پیتھک پروفیسر ڈاکٹر ندیم الرحمٰن اشرف چیف گیسٹ تھے جنہوں نے یورک ایسڈ کے نقصانات کے بارے میں حاضرین کو تفصیلی لیکچر دیا اور اس کے مکمل علاج کے متعلق اپنے کلینکل تجربات کو شےئر کیا انہوں نے کہا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے جوڑوں کے درد،یورک ایسڈ،گھنٹھیا،گردوں کے مریض سبزیوں کو زیادہ ترجیح دیں اور بونگ سری پائے،چربی والا گوشت،گردے کپورے،مغز،کلیجی وغیرہ کا استعمال نہ کریں ،ڈاکٹر اکرم رضا اور ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر نے کہا کہ صحتمند رہنے کیلئے صبح کے سیر بہت ضروری ہے پانی ، سبزیاں سلاد فروٹ زیادہ استعمال کریں ایک کھانے کے بعدوسرے کھانے میں کم از کم چھ گھنٹے کا فرق رکھا جائے ،ڈاکٹر عمران ،پروفیسر تنویر شاہد، ڈاکٹر آصف رشید،ڈاکٹر طاہر امین ،ڈاکٹر خالدمحمود،ڈاکٹر سیف اللہ سیفی۔ڈاکٹر عاطف،ڈاکٹر مدثر رحمان و دیگر ڈاکڑز نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme