عائشہ ثناء کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرادیا گیا

Published on July 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

گجرات (یواین پی) اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثنا کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرادیا گیا ۔عائشہ ثنا کے خلاف مقدمہ گجرات کے تھانہ سرائے عالمگیر میں درج کرایا گیا ہے جس میں ان پر جعلی چیک دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تاجر علی معین کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عائشہ ثنا نے انہیں 20 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو ڈس آنر ہوگیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل عائشہ ثنا پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام لگا تھا، ان کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں پہلے ہی مقدمہ درج ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes