اجمل وزیر کی مبینہ آڈیوٹیپ کامعاملہ، تحقیقات کیلئے3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

Published on July 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

پشاور(یواین پی) سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو ٹیپ کے معاملےکی تحقیقات کیلئے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔تین رکنی کمیٹی کیس کو ایف آئی اے یا اینٹی کرپشن کو ارسال کرنے کا فیصلہ کریگی۔ کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد کمیٹی کی جانب سے باقاعدہ کام شروع کردیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی صاحبزادہ سعید احمد کی سربراہی میں قائم کی ہے جس میں ریٹائرڈ جج اور ریٹائرڈ گریڈ 20 کا پولیس آفیسر بھی شامل ہے۔ادھر اجمل وزیر کی برطرفی کے معاملے پروزیراعلیٰ کو بھیجی گئی محکمہ اطلاعات کی ابتدائی رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اشتہارحکومتی طریقہ کار، قانون اور پالیسی کے تحت ایجنسی کو دیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اشتہار حاصل کرنے میں 7 ایجنیسوں نے دلچسپی لی تاہم اشتہار دینے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے زیر صدارت اشتہار دینے کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کی دو میٹنگز ہوئی تھیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکریڑی صحت، سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی اطلاعات بھی شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy