راولپنڈی: قانون پر عمل کرانا وارڈن کو مہنگا پڑ گیا، خواتین کا تشدد

Published on July 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) راولپنڈی میں قانون پر عمل کروانا ٹریفک وارڈن کی سزا بن گئی، خواتین نے وارڈن پر جوتوں سے دھلائی کر دی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے لیاقت باغ اشارے پر قانون پر عمل کروانا ٹریفک اہلکار کے لیے سزا بن گئی، تین خواتین نے وارڈن پر جوتوں سے دھلائی کر دی جس کی ویڈیو میڈیا کو موصول ہو گئی ہے۔ٹریفک میں خلل پیدل کرنے پر وارڈن نے گاڑی کو روکا پہلے ڈرائیور نے گالیاں دیں پھر خواتین نے جوتوں سے وارڈن کو مارنا شروع کردیا۔ ٹریفک وارڈن نے عزت بچاتے ہوئے موقع سے روانہ ہوگیا۔ حملہ آور خواتین موقع سے فرار ہوگئیں۔واضح رہے کہ چند روزقبل لاہور کے نواحی علاقے گلبرگ میں بھی ایک خواتین نے آپے سے باہر ہو کر ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题