مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملد رآمد کو لازم قرار دیا ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on July 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملد رآمد کو لازم قرار دیا ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی
اوکاڑہ ( یو این پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ عید لالضحٰی کے آمد کے سلسلہ میں اوکاڑہ میں مویشی منڈیوں کو فعال کر دیا ہے عارضی طور پر قائم کی گئی مویشی منڈیوں میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ان مویشی منڈیوں میں خرید و فروخت کے لئے آنے والے افراد کے لئے ایس او پیز پر عملد رآمد کو لازم قرار دیا گیاہے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ تمام ممکنہ اقدامات روزانہ کی بنیاد پر نہ صرف چیک کرے گی بلکہ بہتری کے لئے بھی لگاتار کاوشیں جار ی رکھی جائیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں مویشی منڈیوں کورونا وائرس کے پھیلنے کے متو قع خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے ایس او پیز کی تعمیل کے لئے سخت انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں مویشی منڈیوں میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے مویشی منڈیوں میں محکمہ لائیو سٹاک ،محکمہ ہیلتھ ،میونسپل کار پور یشن کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی پر متعین عملہ کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں بزرگوں اور بچوں کے داخلہ پر سخت پابندی ہے خریدار اور بیوپاری مویشی منڈی میں بغیر ماسک داخل نہ ہو سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں آنے والے لوگوں کے صابن سے ہاتھ دھونے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،مویشیوں کے پانی پینے کے انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ویٹرنری ڈسپنسری اور محکمہ صحت کے ہیلتھ کیمپس کو فعال کیا جا چکا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ عوام حکومتی ایس او پیز پر عملد ر آمد کر کے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں موجودہ حالات انتہائی احتیاط کے متقاضی ہیں ہم احتیاط کے ذریعے سے ہی اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题