سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد اورنیک تمناؤں کا اظہار

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ڈاکٹرعارف علوی کو عہدے کا حلف اٹھانے پرمبارکباد دی اورکہا کہ سعودی عرب پاکستانی عوام کی مزید ترقی اور کامیابی کی خواہش مند ہے۔سعودی فرمانروا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بھی صدر ڈاکٹرعارف علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر بننے پر مبارکباد دی گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعاگو ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes