امام کعبہ شیخ صالح بن محمد کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

Published on March 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

لاہور(یو این پی) امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں پاک سعودیہ تعلقات اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب نے ماڈل ٹاون لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ وزیر مذہبی امور زعیم قادری اور علمائے کرام بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شہبازشریف نے امام کعبہ کے ساتھ عربی میں گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا ، امت مسلمہ کو اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی ، پاکستان مسلم اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔امام کعبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ امام کعبہ نے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme