تھانے میں کسی بھی شہری کے ساتھ ہتک آمیز سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا فرقان بلال ڈی پی او اوکاڑہ

Published on November 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) تھانہ اے ڈویژن میں شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو میڈیا پر آنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال لے ڈی ایس پی سٹی سرکل چودھری محمد اشرف کو فوری موقع پر پہنچ کر انکوائری کرنے کو کہا ابتدائی انکوائری کی رپورٹ پر ڈی پی او اوکاڑہ نے فوری طور پر اے ایس آئی محمد احمد نائب محرر محمد اقبال اور کانسٹیبل شعیب کو فوری معطل کردیا پولیس نے شہری کو چوری کے شبہ میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں نوجوان کی طبیعت زیادہ بگڑنے پر پولیس نے چھوڑ دیا تھا ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال کا کہنا ہے مکمل انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔تھانے میں کسی بھی شہری کے ساتھ ہتک آمیز سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes