ڈومنیکا ٹیسٹ میں کیربیئن کو شکست، پاکستان نے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

Published on May 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

ڈومنیکا(یو این پی) ویسٹ انڈیز کو اسی کے گھر ہرانے کا خواب 60 سال بعد پورا ہو گیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دیکر پاکستان نے ڈومنیکا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر سات رنز سے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ کریگ بریتھویٹ 6 رنز بنا کر یاسر شاہ کا نشانہ بنے۔ شمرون ہٹمائر کو 25 رنز پر محمد عامر نے بولڈ کیا۔ شائی ہوپ سترہ رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ وشال سنگھ کو یاسر شاہ نے دو رنز پر چلتا کیا۔ شین ڈاؤرچ کی اننگز بھی دو رنز تک محدود رہی۔ انہیں یاسر شاہ نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان جیسن ہولڈر ایک سو اکیاون کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ روسٹن چیز نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 304 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔یاسر شاہ نے 5، حسن علی نے 3 جبکہ محمد عامر اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme