قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور العمل ہے علامہ توقیر الحسن

Published on May 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,373)      No Comments

Quran
سیالکوٹ( یواین پی)قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور العمل ہے۔قرآن و صاحب قرآن کی روشن و پاکیزہ تعلیمات کل عالم انسانیت کیلئے منبع رشدوہدایت ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مشائخ و علماء کونسل سیالکوٹ علامہ توقیر الحسن اشرف القادری نے جامعہ تاجدار سدرہ شریف چنوں موم میں ضلعی چےئرمین و سجادہ نشین پیر سید فد احسین شاہ زنجانی کی زیر صدارت منعقدہ ماہانہ محفل درس قرآن و گیارہویں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم جن مسائل سے دوچار ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن و سنتؐ سے روگردانی ہے اور اگر آج بھی تعلیمات قرآن و سنتؐ کو اپنا لیا جائے تو ہماری عظمت رفتہ بحال ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات قرآن و سنتؐ کو عام کیا جائے اور اس سلسلہ میں درس قرآن کی محافل نہایت کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔محفل سے علامہ عطا ء محمد سعیدی،قاری غلام مرتضیٰ چشتی،نصیر احمد موہڑوی ،محمد اشفاق قادری ،محمد اشرف قادری ،اشتیاق احمد ،سید ابوبکر مشہدی و دیگر نے بھی خطاب اور ہدیہ نعت بحضور سرور کونینؐ پیش کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy