پٹرول 7 روپے مہنگا کرنے کی تجویز، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اطلاق ہوگا

Published on July 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے نو روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دیتے ہوئے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول 7 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے اور مٹی کا تیل 6 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے اور مٹی کا تیل فی لیٹر 23 روپے 50 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ ان دنوں ہائی سپیڈ ڈیزل 101روپے 46 پیسے، مٹی کا تیل 59 روپے 6 پیسے، لائٹ ڈیزل 55 روپے 98 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات مجموعی طور پر 56 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک سستی کی تھیں۔25 مارچ سے یکم جون تک پیٹرول 37 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔ اسی عرصے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ مٹی کا تیل 56 روپے 89 پیسے اور لائٹ ڈیزل 39 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔31 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ تاہم اگلے ہی روز یعنی یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes