شاہینوں نے تاریخ رقم کر دی، لارڈز ٹیسٹ 9 وکٹوں سے ’فتح‘ کر لیا

Published on May 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments

لندن (یواین پی) پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ 9 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کر لی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے تمام شعبوں میں عمدہ اور بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے چھکے چھڑا دئیے اور تاریخ رقم کی۔شاہینوں نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا اور بالخصوص محمد عباس کی عمدہ باﺅلنگ کے سب گرویدہ ہو گئے۔ انہوں نے دونوں اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد عامر 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ حسن علی نے کل 4 اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 235 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کھیل کا آغاز کیا تو جوس بٹلر 66 رنز اور ڈومینک بیس 55 رنز کے انفرادی سکور کیساتھ میدان میں اترے تاہم پاکستان کے محمد عباس اور محمد عامر نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے مجموعی سکور میں صرف 7 رنز کے اضافے پر ہی چاروں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی اور یوں پاکستان کو جیت کیلئے 64 رنز کا آسان ہدف مل گیا۔دیگر بلے بازوں میں سٹون مین نے 9، جو روٹ نے 68، ڈیوڈ ملان نے 12، جونی بیرسٹو نے 0، بین سٹوکس نے 9، جوس بٹلر نے 67، ڈومینک بیس نے 57، مارک ووڈ نے 4 جبکہ سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes