تانیہ ایدروس نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک بڑا جھوٹ بولا

Published on July 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) تانیہ ایدروس نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک بڑا جھوٹ بولا، سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ تانیہ ایدروس سے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک بڑا جھوٹ بولا تھا جس کی وجہ سے ان سے استعفیٰ لیا گیا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ تانیہ ایدروس نے کہا تھا کہ جو کمپنی رجسٹر کروائی گئی اس کیلئے وزیراعظم سے اجازت لی گئی تھی، جبکہ یہ جھوٹ تھا انہوں نے وزیراعظم سے کوئی اجازت نہیں لی تھی اسی جھوٹ کی وجہ سے ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایس ایدریس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں بدھ کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے تانیہ ایس ایدریس کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کو ایس ای سی پی میں بطور پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ کروایا تھا۔وزیراعظم نے اس معاملے پر تحقیقات کی تو تانیہ ایدروس انکوائری میں تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ ان کے خلاف ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کی فنڈنگ سے متعلق تحقیقات ہوئی تھی جس پر وہ اطمینان بخش جواب نہ دے سکی تھیں۔وزیراعظم میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر ان سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ تانیہ ایدروس کو وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے دیجیٹل میڈیا تعینات کیا تھا جس پر اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے کہا گیاتھا کہ تانیہ ایدروس پاکستان میں دیجیٹل میڈیا کی بہتری کے لئے کام کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں تاہم آج ان سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول بھی کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy