حدیبیہ پیپرملز کیس ،نیب نے سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت موخرکرنے کی درخواست کردی

Published on December 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے سپریم کورٹ میں سماعت سے ایک روز قبل ہی ایک درخواست دائر کردی ہے جس میںاستدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف 1.2بلین ڈالر کرپشن ریفرنس کی سماعت پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی تک موخرکی جائے ۔ یہ درخواست ہفتے کو دائر کی گئی جبکہ پیر کو سماعت ہونا تھی ۔ شہبازشریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کیخلاف ریفرنس کی سماعت جسٹس مشیر عالم ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظاہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل بینچ کررہاہے ۔ اے آروائے نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل وقاص قدیر ڈار کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد سیٹ گزشتہ ماہ سے خالی تھی جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور نیب ابھی تک نے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے کسی منطقی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے یادرہے کہ شہبازشریف کا نام پاناما لیکس میں شامل نہیں تھا لیکن حدیبیہ پیپرملز کیس میں ان کا نام بھی لیا جارہاہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy