سیالکوٹ سے ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن شاہ انتقال کر گئے

Published on August 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

سیالکوٹ: (یواین پی) سیالکوٹ این اے 75 میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گے۔ ظاہرے شاہ ایک ماہ سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے بزرگ سیاستدان افتخار الحسن ظاہرے شاہ نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھنے کے بعد گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے این اے 75 میں ممبر نیشنل اسمبلی منتحب ہوئے تھے۔وہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ظاہرے شاہ گذشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر انکا بائی پاس آپریشن ہوا تو ساتھ ہی فالج کا اٹیک ہو گیا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق ظاہرے شاہ کی تدفین مغرب کے بعد سیالکوٹ کے گاوں آلو مہار شریف میں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme