پنجاب حکومت ہدایات پر سو فیصد عمل در آمد کروایا جائے گا اعجاز عالم

Published on August 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

عید کے تیسرے روز بھی شہر سے آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے ڈی سی او عثمان علی
اوکاڑہ( یو این پی)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا ڈپٹی کمشنر عثمان علی کے ہمراہ عید کے دوسرے روز شہر کا دورہ ۔ شہر سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ ۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے کام کو سر انجام دینے والی میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں کو شاباش دیتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر شہر سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کرنے والے لوگ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے جس تیزی سے شہر سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ انداز میں شہر سے باہر منتقل کر کے تلف کیا ہے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترے ہیں وہ لائق تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی پنجاب حکومت نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان پر سو فیصد عمل در آمد کروایا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کو بتایا کہ عید کے تیسرے روز بھی شہر سے آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے لئے میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کا عملہ خدمات سر انجام دے گا اور ان تمام انتظامات کی مکمل نگرانی کی جائے گی ۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور عوامی شکایات کے حل کے لئے فوری اقدامات اور ان پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کنٹرول روم میں شکایت درج کروانے والوں کو فون کال کر کے فیڈ بیک لیا اور شکایات کے بروقت حل اور شہریوں کے اطمینان پر مسرت کا اظہار کیا ۔ ۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کنٹرول روم کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے شکایت سیل ،آلائشوں کو تلف کرنے کے مقامات ،کوٹ باری ،فلتھ ڈپو چونی نمبر 7اور اکبر روڈ پر آلائشوں کو تلف کرنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے پورے پنجاب میں ضلع اوکاڑہ میں عید الالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشین اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے لئے میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ ،دیگر میونسپل کمیٹیوں کے کام کا جائزہ کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا نظام متعارف کروا کے شہریوں کی جو خدمت کی ہے وہ لائق تحسین ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے بتایا کہ عوامی خدمت اور حکومتی ہدایات پر سو فیصد عمل در آمد ضلع کا مطمع نظر ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے بہترین صفائی ستھرائی ،آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے ،فنگشنل کنٹرول روم،تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے نظام اور پوری ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题