محرم الحرام کے دوران اتفا ق و اتحاد اور محبت و یگانگت کی فضابنانا ہوگی ڈی سی عثمان علی

Published on August 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے تمام علماءو مشائخ کا کردار مثالی اور تاریخ کا حصہ ہے
اوکاڑہ (یو این پی ) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران حکومتی ایس او پیز کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لئے علماءو مشائخ اور منتظمین جلوس کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ، محرم الحرام کے دوران اتفا ق و اتحاد اور محبت و یگانگت کی فضا کو بنائے رکھنے کے لئے ہمیں اپنی کاوشوں کو بڑھاوا دینا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اوکاڑہ میں بین المسالک اتفاق و اتحاد مثالی ہے اس محبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے تمام علماءو مشائخ نے جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے ،موجودہ حالات میں کورونا کی وبا کی وجہ سے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے اور ہمیں ہر سطح پر اس بات کو مد نظر رکھنا ہے کہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں قمر عباس مغل ،قاری شکیل الر حمن قاسمی ،مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی ،کوثر رضوی ،صداقت علی بھٹی ،حبیب اللہ چوراہی، مولانا سعید عثمانی ،مولاناعبد المنان عثمانی ،چوہدری محمد اشرف صدرسبزی منڈی ،صدر مرکزی انجمن تاجران/ رہنما پی ٹی آئی و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،جنرل سیکر یٹری مرکزی انجمن تاجران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔حاضرین اجلا س نے عید الضحٰی کے تینوں دنوں میں ضلع میں مثالی صفائی ستھرائی ،بر وقت اور تیزی سے قربانی سے کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے ،انسداد ڈینگی اور انسداد کورونا کے لئے ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی سر براہی میں کام کرنے والی تمام ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا علما ئے کرام نے محرم الحرام کے دوران اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اتفاق و اتحاد کی فضا کو پر وان چڑھانے اور شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے میں بھر پور تعاون کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے قبل از وقت اقدامات سے محبت و یگانگت کی فضا کو پروان چڑھانے کے سلسلہ میں بہتر نتائج حاصل ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ انتظامیہ کی محنت اور علمائے کرام اور عوام کے تعاون سے معاملات بہتر ہوتے چلے جائیں گے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ علمائے مشائخ کی قابل عمل تجاویز پر عملد ر آمد کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام سرکاری محکموں کو محرم الحرام کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دینے کا پابند بنایا جائے گا ۔اس موقع پرچوہدری سلیم صادق نے کہا کہ ضلع کے تمام لوگ ایک خاندان کی طرح ہے ہم اس ضلع اور اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے شر پسند عناصر کو کسی سطح پر بھی امن و امان کی مثالی صورت حال میں رخنہ ڈالنے اجازت نہیں دی جائے گی ۔بعد ازاں ملکی سلامتی ،امن و خوشحالی ،وباو¿ں کے خاتمہ اور ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes