کوٹرادھاکشن عبدااللہ زرعی سنٹر پر زائد المیعاد بیجوں کی فروخت کا مکروہ دھندہ جاری زمیندار سراپا احتجاج نوٹس لینے کا مطالبہ

Published on March 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

\"4\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن میں عبدااللہ زرعی سنٹر واقع کلارک آباد روڈ غلہ منڈی میں دو نمبر اور زائد المیعاد بیجوں کی فروخت کا مکروہ دھندہ سرعام جاری ہے مختلف قسم کے بیج جو کہ زائد المیعاد ہو چکے ہیں وہ مہنگے داموں فروخت کرنے سلسلہ عروج پر ہے جبکہ دوکان کا مالک جس کا نام ملک زولفقار ہے اس کا کہنا ہے کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگار سکتا مجھے بااثرسیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے جب اس زرعی سنٹر سے معلومات حاصل کرنے کے لیے صحافیوں گئے تو ان کو برئے نتائج کی دھمکیا ں دی گئیں عوامی حلقوں اور کسانوں نے ڈی سی او قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدااللہ زرعی سنٹر کے خلاف بھر پور تادیبی کاروائی کی جائے تاکہ اسطرح دو نمبری کرنے والوں کو عبرت حاصل ہو اور آئیندہ کے لیے کئی ایسا مکروہ دھندہ نہ کرے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy