پہلا ٹیسٹ، پاکستانی بائولرز نے انگلش بلے بازوں کو جکڑ لیا

Published on August 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

مانچسٹر (یواین پی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی جس کے انگلینڈ نے کھیل کےاختتام پر4وکٹوں کے نقصان پر92 رنز بنالیے ہیں۔ کورونا وائرس کے سائے میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پہلے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی اور اب پاکستان کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں واقع اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جارہا ہے۔دوسرے دن پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ وکٹ پر موجود بابراعظم پہلے روز 69 رنز بناچکے تھے تاہم دوسرے روز جیمز اینڈرسن نے انہیں اپنی اننگز کا مزید آگے بڑھانے نہیں دیا اور پہلے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد تجربہ کار بلے باز اسد شفیق بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ صرف 7 رنز کے مہمان ہی ثابت ہوئے۔وکٹ کیپر محمد رضوان کی 9 رنز کی مختصر اننگز کرس ووکس نے سمیٹ لی تو پاکستان کا سکور 176 رنز تھا تاہم شان مسعود نے شاداب خان کے ساتھ ملکر سکور کو آگے بڑھایا۔شان مسعود نے پراعتماد انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور انگلینڈ میں 24 سال بعد سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔ انگلینڈ میں سابق کپتان اور اوپنر سعید انور نے 1996ء میں اوول میں سنچری بنائی تھی جس کے بعد کسی پاکستانی اوپنر کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا تھا۔شان مسعود کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تیسری سنچری ہے اور اس طرح وہ پاکستان کے عظیم بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ شاداب خان نے شان مسعود کیساتھ مل کر عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 100 سے زائد رنز کی شراکت داری قائم کی اور قومی ٹیم کے پہلی اننگز کے سکور کو 281 پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر وہ بھی ڈومینک بیس کی گیند پرجو روٹ کا شکار ہو گئے، انہوں نے 76 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، فاسٹ باﺅلر محمد عباس کوئی سکور نہ بنا سکے جبکہ یاسر شاہ 5 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes