ہم سمجھتے ہیں کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں شاہ محمود قریشی

Published on July 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

images
اسلا م آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اگرایوان سمجھتاہے کہ ہم ممبر نہیں رہے تو تلوار نہ لٹکائیں ابھی فیصلہ کر لیں جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک کی مخالفت کر دی ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھناہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم اب ممبر نہیں رہے تو تلوار نہ لٹکائیں بلکہ ابھی فیصلہ کرلیں ۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اٹھ کر گیلری میں چلے جاتے ہیں اور آپ لوگ فیصلہ کرلیں اگر ڈی سیٹ ہو گئے تو گیلری سے ہی واپس چلے جائیں گے اور اگر نہ ہوئے تو ایوان میں آ کر بیٹھ جائیں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes