بھارتی طیارے کی کریش لینڈنگ،پائلٹوں سمیت20 ہلاک،عمران خان کا اظہار افسوس

Published on August 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارت کی ریاست کیرالہ میں مسافر طیارہ کی کریش لینڈنگ میں دو پائلٹوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 140 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، 40 کے قریب مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے رن وے سے دوران پھسل کر آبادی میں گھس گیا، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں پائلٹ کے معاون بھی چل بسے ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی ایکسپریس پرواز آئی ایکس 1344 جمعے کی شام دبئی سے کالی کٹ کے کوئیکوڈ ہوائی اڈے پہنچی تھی اور ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق خراب موسم میں اترتے ہوئے طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا۔ذرائع ابلاغ پر دکھائے جانے والے مناظر میں بوئنگ 737 طیارے کو ٹکڑے ٹکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریش لینڈنگ کے دوران طیارہ ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے، جبکہ حادثے کے مقام پر مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق سول ایوی ایشن وزارت کا کہنا تھا کہ ایئرانڈیا کا جہاز دبئی سے پہنچا تھا جس میں عملہ اور 191 افراد سوار تھے اور جنوبی شہر کیلی کٹ میں بارش کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔حکام کے مطابق حادثے میں دو پائلٹوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 140 افراد زخمی ہیں، 40 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔خبر رساں ادارے اے این آئی نے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر رک نہیں سکا اور وادی میں گر کر دو ٹکڑے ہو گیا۔دوسری طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی ریاست کیرالہ میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔ اللہ تعالی مشکل کی گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کو صبر عطا کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy