طبیعت خرابی کے بعد بھارتی اداکار سنجے دت ہسپتال منتقل

Published on August 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

ممبئی (یواین پی)طبیعت خرابی کے بعد بھارتی اداکار سنجے دت ہسپتال منتقل، سانس کی شکایت ہونے کے بعد اداکار کو ممبئی کے لیلیٰ وتی ہسپتال لے جایا گیا، کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود طبیعت کی بہتری تک انہیں آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے عظیم اداکار سنجے دت کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے سنجے دت کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔اداکار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ میری کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ جبکہ ہسپتال میں بہترین ڈاکٹرز اور نرسوں کی زیر نگرانی ہوں۔ سنجے دت کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک سے دو روز میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر واپس چلے جائیں گے۔
اس حوالے سے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت کو سانس کی تکلیف ہے، اسی باعث ہسپتال آنے پر انہیں فوری آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ فی الحال ان کی طبیعت بہتر ہے، لیکن اداکار کو طبیعت مکمل طور پر سنبھل جانے تک آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔ 61 سالہ سنجے دت کا ابھی ایک کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ تاہم ابھی ان کا پی سی آر کرونا ٹیسٹ بھی کیا جائے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد اس کی روشنی میں ہی اداکار کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
یہاں واضح رہے کہ کچھ روز قبل بالی وڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ تاہم اب بچن خاندان کے تمام متاثرہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题