سابق سری لنکن صدر مہندا راجا پاکسے نے چوتھی مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا

Published on August 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

کولمبو(یواین پی) سابق سری لنکن صدر مہندا راجا پاکسے چوتھی مرتبہ سری لنکا کے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حلف برداری کی تقریب اتوار کے روز کولمبو کے قریب بدھ مت کی عبادت گاہ میں منعقد ہوئی، مہنداراجا پاکسے نے اپنے چھوٹے بھائی جو کہ سری لنکا کے موجودہ صدر بھی ہیں گوتابایا راجا پاکسے سے حلف لیا۔مہندا راجا پاکسے نے چوتھی مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھایا ہے۔ مہندا راجا پاکسے اس سے قبل دو مرتبہ سری لنکا کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ 5 اگست کو عام انتخابات میں حکمران جماعت سری لنکا پیپلزفرنٹ نے 225 میں سے 145 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ مہنداراجا پاکسے نے گزشتہ ماہ جولائی میں پارلیمانی سیاست میں 50 سال مکمل کئے تھے، وہ 1970ء میں پہلی مرتبہ سری لنکن پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes