ماہرین موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کا سیزن اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کر دی

Published on August 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ستمبر کے ماہ میں مزید بارشیں ہونے کا امکان، ماہرین موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کا سیزن اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون کی طوفانی بارشوں کی شدت میں کچھ کمی آنے کے بعد ماہرین موسمیات نے مزید بارشوں کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ماہرین موسمیات نے ستمبرکے ماہ میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔خاص کر ملک کے جنوبی علاقوں میں ستمبر کے وسط میں مون سون بارشوں کا نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کا سیزن اکتوبر تک جا سکتا ہے، امکان ہے مون سون اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جا کر ختم ہو۔ ماہرین موسمیات نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ رواں سال کا مون سون بارشوں کا سیزن 80 فیصد تک ختم ہو چکا، اگلے ایک سے سوا ایک ماہ کے دوران بقیہ 20 فیصد مون سون بارشیں برسیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme