ٹھٹھہ ؛یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد پولیس لائن گراؤنڈ مکلی میں کیا گیا

Published on August 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمیڈ) 14 اگست کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی 73ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد پولیس لائن گراؤنڈ مکلی میں کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ریاض حسین شاہ شیرازی، پ پ پ کے ضلعی صدر صادق علی میمن، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں آزادی کا دن بڑے جوش و جذبہ اور ولولہ سے مناتی ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ضلع بھر میں تحصیل سطح پر 73واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت ہی خوشی کا دن ہے کیونکہ اللہ تعالی نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی ہے ہم سب کو پاکستان کے قومی دن پر عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیشمار قربانیاں دیں اور بڑی جدوجہد کے بعد پاکستان دنیا کے نقشہ پر نروار ہوا، اب معاشرے کے تمام افراد کا فرض بنتا ہے کہ وہ وطن کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہمارا جو قومی مفاد ہے وہ ذاتی مفاد سے زیاد اہم ہونا چاہیے۔ انہوں نے ضلع بھر میں پرجوش طریقے سے جشن آزادی منانے پر تمام شہریوں، سول سوسائٹی، اساتذہ اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وطن عزیز کی محبت میں ملی نغمہ بھی پیش کیا۔ قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ریاض شاہ، پ پ پ کے ضلعی صدر صادق علی میمن، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے دیگر افسران کے ہمراہ صبح 7-55 بجہ پولیس لائن گراؤنڈ مکلی میں پرچم کشائی کرتے ہوئے تقریب کا آغاز کیا، اس موقع پر ملک کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ بعد ازیں پولیس کے جوانوں کی جانب سے پریڈ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں جشن آزادی کے سلسلے میں ضلع ٹھٹھہ کے مختلف سرکاری و نجی اسکولز کے طلبہ و طالبات کی جانب سے وطن عزیر سے محبت کے اظہار میں تقاریر اور ٹیبلوز کا مظاہرہ کرنے کے ساتھہ نعت اور قومی نغمے بھی پیش کئے گئے جبکہ کراٹے ماسٹر استاد اشرف اور رحیم علی بلال کی سربراہی میں جوڈو کراٹے کا مقابلہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج ٹھٹھہ ارشد حسین قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہوڑ، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ عبدالباسط ہکڑو کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، بلدیات، انفارمیشن، روینیو، اسپورٹس، سوشل ویلفیئر، پولیس و دیگر مختلف محکموں کے افسران، سرکاری و نجی اسکولز کے اساتذہ، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی رہنماء، این جی اوز، صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازیں ٹیبلوز اور تقاریر اور تقریب کو منعقد کرنے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران، اساتذا اور طلبہ میں شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ رکن سندھ اسمبلی سید ریاض شاہ، پ پ پ کے ضلعی صدر صادق علی میمن، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے پولیس لائن گراؤنڈ مکلی کے احاطے میں پودے لگاکر ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا۔

جشن آزادي کے موقع پر قوم ہرست جسقم کے کارکنان موسیٌ کوسہ، گلشیر ساند، حبیب اللہ کوسو، احسان لؑعاری کئ سربرائی میں اور دیگر کارکنان نے آج مکلی پریس کلب میں پریس کانفرنس
ٹھٹھ، (رپورٹ حمید چنڈ) 14 اگست جشن آزادي کے موقع پر قوم ہرست جسقم کے کارکنان موسیٌ کوسہ، گلشیر ساند، حبیب اللہ کوسو، احسان لؑعاری کئ سربرائی میں اور دیگر کارکنان نے آج مکلی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ھم جشن آزادی کئ خوشی میں ہریس کانفرنس کے ذریعی اعلان کرتے ہیں ک اج سے ھمارا جسقم قوم پرست پارٹی سے کوئی تعلق نئیں انہونے پارٹی کو الوداع کرتے ہوئی قومی دہارا میں شمولیت کا اعلان کر دیا انہونے کہا کہ ھم سب پاکستانی ہیں ملکر پاکستان کئ بقا۶ خاطر کام کرینگے ان دوران قومی دہارا کے کارکنان نے جشن آزادی کئ خوشی کے موقع پر پریس کلب مکلی سے لیکر ڈی سی چوک تک پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد نعرون کئ گونج میں ریلی نکال کر پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کئ انہونے کہاکہ ھم پاکستان کا حصہ ہیں. ھم اپنے ملک پاکستان کئ بقا۶ خاطر ملکر کام کرینگے ریلی دوران کارکنان نے کشمیر بنے گاہ پاکستان کے نعرے لگاکر ریلی کو اختتام پہ پہنچایا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme