چین کی بھارت کو وارننگ

Published on June 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments


بیجنگ (یو این پی) چین کی بھارت کو وارننگ، بھارتی فوجی فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں، بھارتی دراندازی سے علاقے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے، جواب میں بھارتی حکام کو چپ لگ گئی۔بھارت خطے کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے، چین نے ناصرف خبردار کردیا، بلکہ دراندازی میں ملوث بھارتی فوجیوں کو چینی علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی سِکم کے علاقے سے چین میں گھس آئے، اس سے امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، بھارتی فوجی فوری طور پر علاقہ خالی کر دیں۔چین نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ بھارت چینی علاقے میں سڑک کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، بھارت بھی چین پر دراندازی کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔بھارتی میڈیا نے سرحد پر چینی اور بھارتی فوجیوں کی ہاتھا پائی کی فوٹیج بھی جاری کی ہے، تاہم چین کے الزامات پر بھارت نے چپ سادھ لی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog