ماہ محرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 20اگست کو اجلاس طلب کر لیا

Published on August 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

پشاور (یواین پی) ماہ محرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 20اگست کو اجلاس طلب کر لیا ہے ممکنہ طور پر چاند نظر آنے کے امکانات بیس اگست کو ہے ۔ اور یکم محرم الحرام جمعہ 21اگست کو ممکنہ طور پر ہونے کے امکانات ہیں ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے زونل کمیٹی کا اجلاس عید گاہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں شواہد کا جائز ہ لیا جائے گا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین کی جانب سے کیا جائے گا پشاور سمیت ملک بھر میں عید الضحیٰ یکم اگست کو تھی ماہ محرم کے چاند نظر آنے کے بعد کرونا ایس او پیز کے تحت اجتماعات منعقد ہو نگے ۔ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes