کرتارپور راہداری کھلنے سے نفرت مٹے گی، نوجوت سنگھ سدھو

Published on November 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جو بیج بویا، وہ پودا بن چکا ہے، 71 سال بعد محبت کی خوشبو اٹھی ہے اور خواب حقیقت بننے لگے ہیں۔پاکستان کا امن و محبت کی طرف ایک اور قدم، کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، محبتوں اور فقرے بازی سے قہقہے بکھر گئے۔ نوجوت سدھو کہتے ہیں کہ اکہتر سالوں بعد محبت کی خوشبو اٹھی ہے اور خواب حقیقت بننے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو اور بھارتی صحافیوں کا وفد واہگہ باڈر کے راستے پاکستان پہنچا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ 71 سال کرتارپور راہداری کھلنے کا انتظار کیا، مذہب کو سیاست یا دہشتگردی کے آئینے سے نہیں دیکھنا چاہیے، کرتارپور راہداری آل ان ون ہے، کرکٹ کے دروازے بھی جلد کھلیں گے۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے گورنر ہاؤس پہنچنے پر محبتوں اور فقرے بازی سے قہقہے بکھر گئے، نوجوت سدھو بولے کہ گورنر صاحب کیا کھاتے ہیں؟ میں بوڑھا آپ جوان ہو رہے ہیں، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک جپھی نے سالوں کے مسائل حل کر دئیے۔نوجوت سدھو کہتے ہیں کہ اکہتر سالوں بعد محبت کی خوشبو اٹھی ہے اور خواب حقیقت بننے لگے ہیں، گورنر پنجاب نے نوجوت سدھو کو اگلے سال بابا گورو نانک کی 550 ویں سالگرہ پر بھی پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题