جمشید دستی پر تشدد: رانا ثناء نے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کر لی

Published on June 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments


لاہور: (یوا ین پی) جمشید دستی پر تشدد کا معاملہ، رانا ثناء اللہ کا نوٹس، آئی جی جیل خانہ جات سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب، طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت۔جمشید دستی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس کی جانب سے ان پر تشدد کیا گیا ہے جس کے بعد وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے آئی جی جیل خانہ جات سے 24 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور جمشید دستی کا طبی معائنہ کرانے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes