ورلڈ ٹی 20 ، پاکستان نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Published on March 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 780)      No Comments

\"Umar
گرین شرٹس نے 146 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
محمد حفیظ نے 55 اور کامران اکمل نے 52 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی
ڈھاکہ(یو این پی) ورلڈ ٹی 20، پاکستان نے وارم اپ میچ میں محمد حفیظ اور کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے بلیک کیپس کی طرف سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ محمد حفیظ نے 55 اور کامران اکمل نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔ عمر گل نے تین اور محمد طلحٰہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پیر کو یہاں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، برینڈن میک کلم نے 45 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار فلک شگاف چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باؤلرز کو جم کر نہ کھیل سکا، کولن منرو 20 ، مارٹن گپٹل 11 ، کین ولیمسن 7 ، روس ٹیلر 9 ، کورے اینڈرسن ایک، لوک رونچی 8 ، جمی نیشم ایک، نیتھن میک کلم 4 اور ٹم سودی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے ہدف 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کامران اکمل اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے بالترتیب 52 اور 55 رنز سکور کئے۔ صہیب مقصود نے آخر میں 8 گیندوں پر 16 رنز بناکر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شرجیل خان 12 اور عمر اکمل 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن میک کلم نے دو اور رونی ہیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题