مسلم لیگ کی قیادت نے ملک سے اندھیروں کو دور کرنے کا عزم کررکھا ہے طاہر اقبال چودھری

Published on May 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

23
وہاڑی( یواین پی) ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت نے ملک سے اندھیروں کو دور کرنے کا عزم کررکھا ہے آئندہ دوسال بجلی کے بحران پرقابو پانے کے حوالہ سے نہایت اہم ہیں یہ بات انہوں نے موضع جنگل برالی کی آبادی نو ایکڑ میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی افتتاحی تقریب میں رانا طاہر محمود، چودھری زاہد اقبال ، چودھری فخر اقبال،چودھری طارق اسلم ، میاں زین ندیم ،میاں علی ندیم ،چودھری محمد ارشاد، سید رفیق کلیم شاہ، عرفان خان ڈاہا،چودھری عبدالمجید فیاض،چودھری رضا،چودھری محمد ناصر،محمد عارف وڑائچ،عبدالحنان خان،حاجی عابد مسعود،شیخ جاوید کالا، محمد صادق کاشی،چےئر مین یوسی چودھری آفتاب گجر اور چودھری فہیم کے علاوہ دیگر معززین علاقہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا کہ سابق حکومتوں کی توانائی منصوبوں سے چشم پوشی کی وجہ سے توانائی کا حصول ایک بحرانی شکل اختیار کر گیا طلب اور رسد کی بنیاد پر منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں بجلی کی کمی نے ہمارے اقتصادی اور معاشی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا معاشی سرگرمیوں کی بندش سے بے روزگاری کے ساتھ لاقانونیت کے مسئلہ نے جڑ پکڑی موجودہ حکومت نیاقتدار سنبھالتے ہی اس سنگین مسئلہ کو فوقیت دی اور نہ صرف بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں دلچسبی لی بلکہ بجلی کے فرسودہ ترسیلی نظام کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپنے ترقیاتی فنڈز کا بڑا حصہ حلقہ میں بجلی کے ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن اور نئی ایل ٹی لائنوں کی تنصیب پر خرچ کریں گے تمام اوور لوڈ ٹرانسفارمر تبدیل کر کے وولٹیج کم آنے اور ٹرانسفامر جلنے کی کی شکایات پر قابو پالیا جائیگا اس موقع پر انہوں نے رانا طاہر محمود کے ہمراہ بٹن دبا کر بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا اہل علاقہ نے بجلی کی فراہمی پر ایم این اے طاہر اقبال اور مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme