فیروزوالا: لڑائی کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کردی گئی

Published on August 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

فیروز والا (یواین پی) لڑائی کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کردی گئی۔ پولیس حکام کا لڑکی پر سیدھی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا وعدہ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروزوالا میں لڑائی کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کردی گئی۔ننواحی علاقے فیروز والا کی گلی میں لڑائی ہورہی تھی جس پر گھر کی گیلری میں موجود لڑکی نے ویڈیو بنائی تو ایک شخص نے اس پر فائرنگ کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی میں موجود ایک شخص ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کررہا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور خوش قسمتی سے لڑکی محفوظ رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی پر سیدھی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروز والا میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد بچوں نے گھر میں جاکر شکایت کی تو اس میں بڑے بھی ملوث ہوگئے اور جھگڑے میں ملوث ایک گروہ کی جانب سے اسلحے کا استعمال کیا گیا اور ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme