ڈی آئی خان: اسمگلنگ میں ملوث ڈی ایس پی ساتھیوں سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد

Published on July 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان(یواین پی) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ہیڈبلوٹ کے قریب ناکہ بندی کے دوران بلوچستان پولیس کی سرکاری گاڑی میں سوار ڈی ایس پی سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں ہیڈ بلوٹ کے قریب بلوچستان پولیس کے  ڈی ایس پی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، 3 کلاشنکوفیں اور بلوچستان پولیس کی سرکاری گاڑی برآمد کرگئیں۔ ایس ایچ او کڑی خیسور نے بتایا کہ بلوچستان کے سمگلرز کے ہمراہ آنے والی پولیس سکواڈ کی سرکاری گاڑی نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی تو وہ ہیڈبلوٹ نہرکی سیفٹی وال سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا، اس دوران پولیس نے دونوں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور پولیس سکواڈ کی سرکاری گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور کوئٹہ کے ایک ڈی ایس پی سمیت آٹھ افراد کو گرفتارکر کے ان سے تین ایس ایم جی بھی برآمد کر لیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes