حیدرآباد ؛ یوسی ٹو گھمن آباد میں ایک بڑی مجلس کا انعقاد

Published on August 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی) ماہ محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی حیدر آباد میں جگہ جگہ مجالس شروع ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق ماہ محرم الحرام میں حیدرآباد کے دیگر علاقوں کی طرح یوسی ٹو گھمن آباد میں بھی ایک بڑی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس سے شیعہ علماء کے رہنما سید مجاہد الحسن کاظمی نے خطاب کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حسین علیہ السلام صرف مسلمانوں کے ہی بلکہ پوری انسانیت کے موقع ہیں کربلا میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ وہاب قلبی جیسے عیسائی نے اپنی جان قربان کی تھی انہوں نے مزید کہا اسلام ہمیں بھائ چارے کا حکم دیتا ہے انہوں نے کہا کہ انسانوں میں لسانیت کی بنیاد پر تفریق مت کریں شعیہ سنی الحدیث سمیت تمام فرقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ ہمیں امت محمدی کے ہونے کے ناطے ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور حسین علیہ السلام کے جانچ سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں زندگی گزارنی چاہیے۔ مذید برآں خطاب کے اختتام کے بعد دعا بھی کروائی گئی جبکہ اس کے ساتھ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جبکہ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بلدیہ تھانے کے ایس ایچ او انسپیکٹر غلام مصطفیٰ لغاری اپنے ٹیم کے ہمراہ جن میں بڑے منشی یعقوب شیخ ۔۔ اے ایس آئ عارف علی بھٹی کے علاؤہ اہلکاروں کی بڑی تعداد کے ہمراہ موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes