کراچی: لٹھ اور تھڈو ڈیم اوور فلو ہو گئے، پاک فوج مدد کے لیے پہنچ گئی

Published on August 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) بارشوں کے ساتھ ساتھ کیرتھر ریجنز میں لٹھ اور تھڈو ڈیم اوور فلو ہو گئے ہیں جس کے بعد پاک فوج کی ٹیمیں شہریوں کی مدد کے لیے پہنچ گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لٹھ ڈیم اوورفلو ہونے کی وجہ سے نادرن بائی پاس اور ملیر ندی میں شدید سیلابی صورتحال ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور رینجرز کی 70 ٹیمیں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہیں۔ یہ ٹیمیں متاثر علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کررہی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی ریسکیوز ٹیمیں قائدہ آباد میں متاثرہ افراد کو آرمی انجینئرز کی کشتیوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں ڈی ایچ اے ،گزری،کیماڑی ،نارتھ کراچی،ناظم آباد ،صدر،لانڈھی، ائرپورٹ ، یونیورسٹی روڈ، فیصل بیس، جناح ٹرمینل، صادی ٹائون، قائد آباد، یوسف گوٹھ ، پی اے ایف فیصل، پی اے ایف مسرور اور گلشن جوہر شامل ہیں۔ بارشوں سے شہر قائد کے متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes