عمران خان اور طاہر القادری نے ضد اور ہٹ دھرمی کے ذریعے پاکستان کے سیاسی مستقبل اور افسوسناک موڑتک پہنچا دیا

Published on August 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

dr
ہارون آباد(یواین پی)عمران خان اور طاہر القادری نے ضد اور ہٹ دھرمی کے ذریعے پاکستان کے سیاسی مستقبل اور افسوسناک موڑتک پہنچا دیا ہے ،سیاست جوش کا نہیں بلکہ ہوش کا نام ہے اس قسم کا رویہ غیر جمہوری اور نہایت افسوسناک ہے اگر ہجوم کے ذریعے طاقت دکھا کر حکومتیں گرانے کی روایت بن گئی تو اس سے پاکستان ایسی سورتحال سے دوچار ہوجائے گا جس سے ملک میں کبھی استحکام نہیں آسکے گا وزیر اعظم کو غیر آئینی طریقے سے نہیں ہٹایا جاسکتا حکومت نے بار بار مذاکرات کرنے کی کوشش کی تحمل و برداشت کا مظاہرہ کرنے میں حکومت نے عمدہ مثال رقم کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے رہنماء ملک محمد ریاض خلجی نے بندھن ہال میں صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم اس قسم کی سیاسی تشدد پسندانہ طرز عمل کو مسترد کرچکی ہے عمران خان اور طاہر القادری نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں سے مذاکرات میں پیشرفت نہ کرکے سیاسی ہٹ دھرمی کا بد ترین مظاہرہ کیا ہے افہام وتفہیم کے ذریعے معاملات حل کر نے کی بجائے تشدد اور قوت کو بروئے کار لانے کے حربے استعمال کر کے عمران خان اور طاہر القادری نے اپنے آپ کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے پارلیمنٹ کا محاصرہ کرنے کی کوشش نہایت افسوسناک ہے عمران خان اور طاہر القادری کو ہش کے ناخن لینے چاہییں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme