سمندری روڈ کی تعمیر وبحالی کا منصوبہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on December 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سمندری روڈ کی تعمیر وبحالی کے جاری منصوبے کی انسپکشن کے لئے موقع پر پہنچ گئے اور دالووال، جہانگیر موڑ ودیگر مقامات پر رک کر مین شاہراہ کی تعمیراتی کوالٹی چیک کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہ سمندری روڈ کی تعمیر وبحالی کا منصوبہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اورمنصوبے میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مراحل کے دوران ٹریفک کی بلاتعطل روانی جاری رہنی چاہیے،شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے شاہراہ کی تعمیر وبحالی ناگزیر تھی۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ کا دورہ کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog